latest newsPolitics
پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے زیادہ کیا 11 ارب کے جہاز ضروری ہیں؟: چوہدری حسین الہٰی

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری حسین الہٰی نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کیا صوبے کے ترقیاتی کاموں سے زیادہ 11 ارب روپے کے جہاز ضروری ہیں؟
گجرات کے علاقے عالم گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری حسین الہٰی نے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جو دس دن پاکستان میں اور 20 دن بیرون ملک ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ایسے نمائندے چاہتے ہیں جو ان کے مسائل اور مشکلات کو سمجھیں۔ اسمبلی میں کھڑے ہوکر یہ کہنا کہ جہاز خرید لیا تو کیا ہوا، عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ حکمران عوام کے درمیان آکر پوچھیں کہ وہ بجلی کے بل کیسے ادا کر رہے ہیں۔
چوہدری حسین الہٰی نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ نئے لوگوں اور نئے چہروں کو موقع دیا جائے۔



