latest newsWorld
ٹرمپ کو جنت میں جانے کی امید، کہا دشمنوں کو کبھی معاف نہیں کروں گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ جنت میں جائیں گے، کیونکہ وہ ایک مذہبی شخص ہیں اور ان کے خیال میں ان کی کارکردگی بھی بہت اچھی رہی ہے۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے دشمنوں سے نفرت کرتے ہیں اور انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے، حتیٰ کہ جنت میں جانے کے لیے بھی اپنے دشمنوں کو معاف کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ جہنم میں نہیں جانا چاہتے اور خود کو جنت کا مستحق سمجھتے ہیں۔



