Businesslatest news
پیٹرول 8 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 7 روپے فی لیٹر کم کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 371 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر 2026ء سے ہوگا۔



