latest newsWorld

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پر ایوانِ نمائندگان میں آج ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں قرارداد کو مسترد کرنے کی کوشش کی جائے گی، تاہم یہ کوشش ناکام ہونے کی صورت میں مواخذے کی دفعات پر باقاعدہ بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

امریکی وزیر جنگ کے خلاف مواخذے کی قرارداد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی کی صورت میں پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی قرارداد کو بے اثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک تماشا اور امریکا کے تمام فوجیوں کے خلاف سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی تاریخ میں فوجی آپریشن کے دوران کسی وزیر جنگ کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، جبکہ موجودہ فوجی کارروائی قانونی حیثیت رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button