latest newsPakistan

ڈیرہ غازی خان میں سب اچھا نہیں، خوشامدی زمینی حقائق چھپا رہے ہیں: سردار محمود قادر لغاری

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار محمود قادر لغاری نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں حالات بہتر نہیں، حکومتی خوشامدی عناصر تعریفیں تو کرتے ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے میں مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور بجلی کے بھاری بل عوام کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کینسر اسپتال کی تعمیر احسان نہیں بلکہ علاقے کے عوام کا بنیادی حق ہے۔

سردار محمود قادر لغاری نے کہا کہ لوگوں کو سانس لینے کا موقع دیا جائے، نوجوان بے روزگار ہیں اور تھانے دو دو، تین تین ماہ کے لیے فروخت ہوتے ہیں۔ علاقے میں انصاف کا فقدان ہے اور پانچ ہزار روپے کا کام پچاس ہزار روپے میں ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اتنی بھی حیثیت نہیں کہ کسی خراب تھانیدار کو ہٹوا سکیں۔ یہ عہدہ امانت ہے اور جب بھی حکم ہوگا، وہ اسے چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button