latest newsPoliticsWorld

امریکا نے غلط اندازہ لگایا تو فوری اور جارحانہ جواب دیں گے: قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غلط اندازے یا اقدام کی صورت میں ایران فوری اور جارحانہ جواب دے گا۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے نئے میزائل سٹی کی رونمائی کے موقع پر قالیباف نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ غلطی کی صورت میں ایرانی مسلح افواج تنازع کے جغرافیائی دائرے کا تعین خود کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے میزائل سٹی کی رونمائی دشمنوں کے لیے ایران کا واضح پیغام ہے کہ جنگی حالات میں بھی ملک اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے میزائل سٹی کی رونمائی ایرانی عوام کے اس عزم کی عکاس ہے کہ وہ ملک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button