latest newsPakistan

لاہور میں ماڈل ریڑھیوں کو کیش لیس نظام پر منتقل کرنے کا فیصلہ

ہر ریڑھی پر کیو آر کوڈ نصب ہوگا، شہری موبائل فون کے ذریعے سبزی، پھل اور دیگر اشیا کی قیمت ادا کر سکیں گے

لاہور: (عمران اسلم) شہر میں ماڈل ریڑھی منصوبے کو ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو سبزی، پھل اور دیگر اشیا کی خریداری کے لیے نقد رقم کے بجائے موبائل فون سے ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے ماڈل ریڑھیوں کو کیش لیس نظام پر منتقل کرنے کے لیے جے ایس بینک کے ساتھ معاملات طے کر لیے ہیں۔ منصوبے کے تحت ہر ریڑھی پر کیو آر کوڈ آویزاں کیا جائے گا، جسے اسکین کرکے خریدار براہ راست ڈیجیٹل ادائیگی کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت ریڑھی بانوں کے بینک اکاؤنٹس کھولنے اور انہیں ڈیجیٹل بینکاری کے نظام سے منسلک کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ خریدار موبائل بینکنگ یا دستیاب ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت کے ذریعے رقم منتقل کر سکیں گے۔

منصوبے کا مقصد چھوٹے کاروباری افراد کو جدید مالیاتی نظام میں شامل کرنا، لین دین کو دستاویزی شکل دینا اور نقد رقم پر انحصار کم کرنا ہے۔ اس نظام کے تحت ریڑھی بانوں کی روزانہ کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بھی ڈیجیٹل طور پر محفوظ ہونے کی توقع ہے، جس سے کاروباری آمدن اور مالی لین دین میں شفافیت لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

دوسری جانب نقد رقم کی موجودگی کم ہونے سے ریڑھی بانوں کو چوری اور چھینا جھپٹی کے خطرات سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button