latest news

ترکیہ: اسٹیل کارخانے میں دھماکا، 16 افراد ہلاک، 14 زخمی

زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک، ملبے تلے دبے 10 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

ترکیہ میں لوہے اور اسٹیل کے کارخانے میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پگھلا ہوا اسٹیل سانچوں میں ڈالنے کے دوران ایک کرین ٹوٹ کر بھٹی میں جا گری، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔

حادثے کے بعد ملبے تلے دبے 10 افراد تک پہنچنے اور انہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button