entertanmentlatest news

شوبز انڈسٹری میں جنوبی ایشیائی اداکاروں کو نسلی امتیاز کا سامنا ہے، امبیکا موڈ

اداکارہ کا مضبوط اور حقیقی کرداروں پر اصرار، نمائشی کردار قبول نہیں کرتی، برطانوی میڈیا سے گفتگو

برطانوی اداکارہ امبیکا موڈ نے کہا ہے کہ فلم اور ٹیلی ویژن کی صنعت میں جنوبی ایشیائی اداکاروں کو اب بھی نسلی امتیاز اور عدم مساوات کا سامنا ہے، جبکہ ان کے لیے کامیابی کے حصول کی راہ میں رکاوٹیں برقرار ہیں۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 31 سالہ اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں نظامی سطح پر نسلی امتیاز موجود ہے اور جنوبی ایشیائی فنکاروں کے لیے نمایاں مقام حاصل کرنا آسان نہیں۔ ان کے مطابق اداکاری کے شعبے میں مواقع اور پیشہ ورانہ ترقی کے حوالے سے تمام فنکاروں کو یکساں سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

امبیکا موڈ کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کردار قبول نہیں کرتیں جو محض نمائشی ہوں یا جنوبی ایشیائی خواتین کو روایتی اور محدود انداز میں پیش کریں۔ ان کی کوشش ہے کہ اسکرین پر جنوبی ایشیائی خواتین کی مضبوط، پیچیدہ اور حقیقی عکاسی کی جائے۔

اداکارہ نے بی بی سی کے ڈرامے This Is Going to Hurt اور نیٹ فلکس سیریز One Day میں اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ وہ ان دنوں جاسوسی تھرلر سیریز Black Doves کے دوسرے سیزن میں لیلا نامی خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button