latest newsPoliticsWorld
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش
ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی کی جانب سے قرارداد ایوان نمائندگان میں جمع، بدھ تک ووٹنگ متوقع

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ایوانِ نمائندگان میں پیش کردی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ قرارداد ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی ہے، جس پر بدھ تک ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق پیٹ ہیگستھ پر ایران کے ساتھ امریکی جنگ سے متعلق نااہلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ قرارداد پیش کرنے والے تھامس میسی خود بھی ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور ریاست کینٹکی سے ایوانِ نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
اس سے قبل پیٹ ہیگستھ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور اگر دوبارہ ایسا موقع ملا تو وہ پھر اسی فیصلے کی حمایت کریں گے۔



