latest newsWorld

ایئربس اے 350-1000 نے 24 گھنٹے سے زائد مسلسل پرواز کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

ایئربس نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس کے الٹرا لانگ رینج طیارے اے 350-1000 نے پراجیکٹ سن رائز کے تحت 24 گھنٹے اور 24 منٹ کی مسلسل پرواز کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

27 جولائی 2026 کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے فرانس کے شہر ٹولوز تک کی اس پرواز میں طیارے نے 23 ہزار 155 کلومیٹر کا فاصلہ بغیر کسی وقفے کے طے کیا۔ اس دوران طیارے نے بحرالکاہل اور بحرِ اوقیانوس عبور کرتے ہوئے آسٹریلیا، شمالی امریکا اور یورپ کا سفر کیا۔

پرواز کے دوران مسافروں اور عملے کو دو مرتبہ طلوعِ آفتاب اور دو مرتبہ غروبِ آفتاب دیکھنے کا موقع ملا۔ طیارے میں مجموعی طور پر 13 افراد سوار تھے، جن میں ایئربس کے ٹیسٹ پائلٹس اور انجینئرز، کنٹاس کے دو پائلٹس، ایک ڈیزائن انجینئر اور انٹرنیشنل ایئروناٹیکل فیڈریشن (ایف اے آئی) کا ایک نمائندہ شامل تھا۔

یہ ریکارڈ محض طویل فاصلے یا پرواز کے دورانیے کا مظہر نہیں بلکہ جدید طیاروں کی انجینئرنگ، ایندھن کے مؤثر انتظام، آپریشنل منصوبہ بندی اور انسانی برداشت کی صلاحیتوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

ایئربس اے 350-1000 کی پہلی ڈیلیوری اپریل 2027 میں شیڈول ہے، جبکہ اسی سال کے آخر میں اس کے کمرشل آپریشنز شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button