latest newsWorld

فرانس کا ایران پر سپر مارکیٹس کے ریفریجریٹرز پر سائبر حملوں کا الزام

حملے سے تقریباً 200 اسٹورز متاثر، لاکھوں یورو مالیت کی اشیائے خورونوش خراب ہوئیں، ذمہ داروں کے خلاف یورپی پابندیاں لگانے کا اعلان

فرانس نے ایران پر سائبر حملے کا الزام عائد کیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر کی سپر مارکیٹس کے ریفریجریٹرز اور فریزرز کا درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ گیا اور لاکھوں یورو مالیت کی تازہ اور منجمد اشیائے خورونوش خراب ہوگئیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئیل بارو نے کہا کہ یہ سائبر حملہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے کیا۔ انہوں نے حملے کو اپنی وسعت اور جارحیت کے اعتبار سے غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرانس اس کے ذمہ دار تمام افراد کے خلاف یورپی سطح پر پابندیاں عائد کرے گا۔

گزشتہ ماہ ہونے والے اس حملے میں فرانس بھر کے سیکڑوں سپر مارکیٹس کے ریفریجریشن نظام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں تازہ اور منجمد غذائی اشیا خراب ہوگئیں۔ گزشتہ ہفتے سات دیگر یورپی ممالک میں بھی درجنوں سپر مارکیٹس اسی نوعیت کے سائبر حملوں سے متاثر ہوئیں، تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

پیرس کی پراسیکیوٹر نے پیر کے روز بتایا کہ ایران کے اسلامی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ایک سائبر یونٹ کے سربراہ اور ان کے دو نائب افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو ہیکرز نے اس سافٹ ویئر کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا جو فرانس کی متعدد سپر مارکیٹس میں ریفریجریشن یونٹس کا درجہ حرارت کنٹرول کرتا ہے۔ اس حملے سے تقریباً 200 اسٹورز متاثر ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق بعض اسٹورز میں راتوں رات ریفریجریٹرز کا درجہ حرارت بڑھ کر 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button