latest newsPoliticsWorld
ایران امریکا سے تنازع کا باعزت طریقے سے حل چاہتا ہے، مسعود پزشکیان
مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل ہوسکتے ہیں تو جنگ میں نہیں الجھنا چاہیے، ایرانی صدر کا بیان، طاقت اور دھونس کے آگے نہیں جھکیں گے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک عزت اور احترام کے ساتھ امریکا سے تنازع حل کرنے کے لیے تیار ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ بات چیت اور باہمی احترام کے ذریعے معاملہ ختم کیا جاسکتا ہے۔ ہم مذاکرات کرنے والے لوگ ہیں اور اگر بات چیت کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کیے جاسکتے ہیں تو خود کو جنگ میں نہیں جھونکنا چاہیے۔
تاہم مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران طاقت کے استعمال یا دھونس کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔



