latest newsPolitics

آئینی عدالت کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہر

پشاور ہائیکورٹ کو پی ٹی آئی کے کیسز انتظامی بنیادوں پر ڈی لسٹ نہیں کرنے چاہیے تھے، حکم امتناع واپس لینے کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کریں گے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے 5 نومبر کے فیصلے کے تحت پشاور ہائیکورٹ میں بعض آئینی درخواستوں پر کارروائی معطل ہونے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کے فیصلے سے نہ صرف سیاسی شخصیات بلکہ عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کے بقول اس فیصلے کے نتیجے میں متعدد پیچیدگیاں سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 10 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر پی ٹی آئی کے مقدمات ڈی لسٹ کردیے، حالانکہ عدالت کو انتظامی سطح پر کیسز ڈی لسٹ نہیں کرنے چاہیے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کو سماعت کرکے 5 نومبر کے فیصلے کے اطلاق کا تعین کرنا چاہیے تھا۔ حکم امتناع واپس لینے کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے 5 نومبر کے فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے تحت گرفتاریوں سے متعلق مقدمات کی سماعت سے روک دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button