entertanmentlatest newsShowbiz

وزن بڑھنے پر تنقید سے تنگ آچکی ہوں، وینا ملک کا ناقدین کو جواب

لوگوں کے طعنوں نے زندگی مشکل بنا دی، مجھے اپنا وزن نظر آتا ہے اور میں جانتی ہوں کہ اسے کم کرنے کی ضرورت ہے، اداکارہ

پاکستانی معروف میزبان اور اداکارہ وینا ملک نے وزن میں اضافے کے باعث ہونے والی تنقید اور اپنے جسمانی خدوخال کا مذاق اڑائے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

وینا ملک نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو سے میزبانی کے میدان میں واپسی کی ہے، جس کے بعد انہیں وزن بڑھنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اپنے حالیہ پروگرام میں انہوں نے اس معاملے پر کھل کر گفتگو کی۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ یہ سنتے سنتے تھک چکی ہیں کہ وہ موٹی ہوگئی ہیں، ان کا وزن بڑھ گیا ہے اور وہ بھینس جیسی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کے بقول جب تک ان کا اپنا وزن نہیں بڑھا تھا، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ زیادہ وزن والے افراد کو کس ذہنی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی وزن بڑھتا ہے اور کبھی کم ہوتا ہے، لیکن لوگوں نے ان کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ گھر میں لوگ سمجھتے ہیں کہ صحت مند انسان ہر چیز کھاتا ہے، جبکہ باہر نکلنے پر موٹا ہونے کے طعنے سننے پڑتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی پوری ٹیم بھی انہیں بتاتی ہے کہ وزن بڑھ گیا ہے اور چہرہ بھاری لگنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا وزن ضرور بڑھا ہے، لیکن بینائی ختم نہیں ہوئی؛ انہیں اپنا وزن نظر آتا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ اسے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ناقدین سے اپیل کی کہ براہِ کرم انہیں موٹی کہنا بند کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button