latest newsWorld

سینیگال کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک

ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا، لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

ڈاکار: مغربی افریقی ملک سینیگال کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

سینیگال کی وزارتِ داخلہ کے مطابق ہفتے کی شام تک حادثے میں 21 لاشیں مل چکی تھیں جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔ حادثہ دارالحکومت ڈاکار سے تقریباً 180 کلومیٹر شمال میں واقع قصبے کیبیمیر کے ساحل کے قریب پیش آیا۔

وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق کشتی میں ایسے افراد سوار تھے جو غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک ہجرت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ کشتی میں مجموعی طور پر کتنے افراد سوار تھے۔

ممکنہ طور پر مزید زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مغربی افریقہ سے اسپین کے جزائر کینری پہنچنے کی کوشش میں گزشتہ برسوں کے دوران ہزاروں تارکینِ وطن جانیں گنوا چکے ہیں۔ تارکینِ وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’’واکنگ بارڈرز‘‘ کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں ہی اس خطرناک سمندری راستے پر 635 افراد ہلاک ہوئے۔

سینیگال کا ساحل یورپی یونین پہنچنے کے خواہش مند تارکینِ وطن کے لیے روانگی کے اہم مقامات میں شمار ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button