latest newsPakistan

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 دہشت گرد ہلاک

مقامی کمانڈر یاسر پرکانی بھی مارا گیا، بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز برآمد

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کی وادیٔ کرم کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوجی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن دو مرحلوں میں کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 15 جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 12 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں مقامی کمانڈر یاسر پرکانی اور اس کے ساتھی بھی شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیے گئے۔

علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button