امریکا جنگ اور انتخابات دونوں ہار چکا، قیادت کو پیغامات کس کے نام بھیجیں؟ محسن رضائی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں محسن رضائی نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹھ کو مخاطب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جے ڈی وینس شکست تسلیم کر چکے ہیں، مارکو روبیو عہدے سے رخصت ہونے والے ہیں جبکہ پیٹ ہیگسیٹھ کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔
انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ اب پوڈکاسٹر بن چکے ہیں۔
ایرانی عہدیدار نے امریکی قیادت کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب امریکا جنگ اور انتخابات دونوں ہار چکا ہے تو واشنگٹن میں اپنے پیغامات کس کے نام بھیجے جائیں؟
محسن رضائی نے امریکا کو نئی جنگ شروع کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نے جنگ مسلط کی تو اسے انتہائی تباہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست اور ڈیموکریٹس کی کامیابی کو بنیاد بناتے ہوئے محسن رضائی نے امریکی سیاسی قیادت پر تنقید کی ہے۔ تاہم امریکی حکام کی ممکنہ برطرفی یا عہدوں سے علیحدگی سے متعلق ان کے دعوے ان کے بیان سے منسوب ہیں۔



