Businesslatest news

یوتھ لون اسکیم: ذاتی قرضوں کی حد 75 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت نوجوانوں کے لیے ذاتی قرضوں کی حد 75 لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ قرضے آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیموں کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قرضوں کی فراہمی کے پروگرام میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے جبکہ نوجوانوں کے لیے قرض حاصل کرنے کی کم از کم عمر 21 سے کم کرکے 18 سال کردی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے، کاروباری مشاورت اور تکنیکی معاونت فراہم کرے۔ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت انہیں بااختیار بنانے اور ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوری 2023 سے اب تک 5 لاکھ 81 ہزار 341 نوجوانوں کو قرضے فراہم کیے جاچکے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 313 ارب 90 کروڑ روپے ہے۔

بریفنگ کے مطابق مالی سال 2026-27 کے دوران 2 لاکھ 66 ہزار 700 نوجوانوں کو مجموعی طور پر 292 ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے کا تخمینہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button