latest newsPolitics
این اے 77 میں مبینہ جعلی ووٹ کاسٹنگ، الیکشن کمشنر پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

الیکشن کمشنر پنجاب نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں مبینہ جعلی ووٹ کاسٹنگ کے معاملے پر ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
اس سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ پر انتخابی دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں مرکزی مسلم لیگ کے قاضی ابراہیم گجر کے لوگوں کو الیکشن کمیشن کے عملے کی موجودگی میں سرعام مہریں لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق ویڈیو میں مرکزی مسلم لیگ کے پولنگ ایجنٹس بھی موجود ہیں۔



