latest newsWorld
سینیٹر عبدالرحمان السید کی 19 سال پرانی تقریر کی ویڈیو وائرل

امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان سینیٹر عبدالرحمان السید کی 19 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ مشی گن یونیورسٹی کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسانیت، رحم دلی، ہمدردی اور محبت کا پیغام دے رہے ہیں۔
2007 میں منعقدہ اس تقریب میں عبدالرحمان السید نے طلبہ کو اتحاد و یکجہتی اور انسان دوستی کا درس دیا تھا۔
تقریب میں شریک سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے بھی ان کی تقریر کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان کا اتحاد و یکجہتی کا پیغام ان لوگوں تک پہنچنے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے جو تہذیبوں کے تصادم پر یقین رکھتے ہیں۔



