latest newsSports
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کے لیے ہر میچ اہمیت رکھتا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ شائقین کرکٹ ان کی کارکردگی کے منتظر ہیں۔
دوسری جانب سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں متوازن ہے جبکہ بولرز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔



