latest newsWorld
مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو امریکا حملہ نہیں کرے گا، جبکہ مضبوط معاہدہ طے پانے کی صورت میں ایران پر مزید حملوں کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔
اپنے تازہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران میں بنیادی ڈھانچے کے ممکنہ اہداف کی نشاندہی کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج ایک گھنٹے میں ایران کے 38 پل تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔



