latest newsPolitics

خیبر پختونخوا کے فیصلے اسلام آباد سے ہوں گے، کابل یا قندھار سے نہیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے فیصلے اسلام آباد سے ہوں گے، کابل یا قندھار سے نہیں، آئین اور قانون کو تسلیم نہ کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

پشاور میں سکیورٹی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے جنگ ہوگی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے، اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سابق پی ٹی آئی حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ نہیں تھی، تاہم اب دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button