latest newsPakistan

وی آئی پی وزٹ کے باعث امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم برطرف، مریم نواز کا سخت نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وی آئی پی دورے کے باعث امتحانات ملتوی کرنے پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی جہلم نے واضح احکامات نظرانداز کیے۔ وی آئی پی دوروں کے دوران عوام بالخصوص طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

ڈی سی جہلم میر رضا کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ وی آئی پی دوروں کے دوران مارکیٹیں، دکانیں اور کاروباری مراکز بند نہ کیے جائیں اور سکیورٹی کے نام پر شہریوں کی آمدورفت محدود نہ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وی آئی پی دورہ کسی کاروباری سرگرمی کی بندش کا سبب نہیں بننا چاہیے، نہ ہی رہائشی گلیوں کو بند یا سیل کیا جائے۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button