latest newsPakistan

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کا جائزہ

اڈیالہ جیل میں میڈیکل ٹیم نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف خان کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم شام کے وقت جیل پہنچی، جہاں جیل اسپتال کے طبی عملے کی معاونت سے دونوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کا جائزہ لیا جبکہ ڈاکٹر عارف خان نے ان سے طبیعت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ میڈیکل ٹیم نے انہیں تجویز کردہ ادویات کا بھی معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا بھی مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button