latest newsPakistan
شہزادہ سلطان کو نیا آئی جی ریلوے پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر شہزادہ سلطان کو نیا انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شہزادہ سلطان کا نام منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔
اس وقت آئی جی ریلوے پولیس کا اضافی چارج پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر سرفراز احمد فلکی کے پاس ہے۔



