crimelatest news

برطانیہ ورک ویزا فراڈ، 52 لاکھ روپے ہتھیانے والی ملزمہ گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے برطانیہ ورک ویزا دلوانے کا جھانسہ دے کر 52 لاکھ روپے وصول کرنے اور جعلی آئیلٹس سرٹیفکیٹ و نکاح نامہ فراہم کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے مقدمہ نمبر 285/2026 میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو حراست میں لیا۔ شکایت کنندہ کے مطابق ملزمہ نے اسے برطانیہ بھجوانے کا وعدہ کرکے مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 52 لاکھ روپے وصول کیے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ نے 10 لاکھ روپے کے عوض شکایت کنندہ کو جعلی آئیلٹس سرٹیفکیٹ فراہم کیا۔ بعد ازاں شادی کا جھانسہ دے کر برطانیہ کا ویزا دلوانے کا وعدہ کیا اور اس سلسلے میں جعلی نکاح رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ای اسٹامپ پیپر پر معاہدہ بھی فراہم کیا۔ ایک اور ملزم نے معاہدے میں ضامن کا کردار ادا کیا۔

شکایت کنندہ کی جانب سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزمان نے انکار کرتے ہوئے دھمکیاں دیں۔ ایف آئی اے کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمہ سے 20 لاکھ روپے جزوی طور پر برآمد کر لیے گئے ہیں، جبکہ باقی رقم کی ریکوری اور دیگر ملوث افراد کے کردار کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button