latest newsWorld

امریکا کے پہلے مسلمان سینیٹر عبدالسلام السید نے ’حبیبی پی اے سی‘ قائم کرلی

امریکا کے پہلے مسلمان سینیٹر عبدالسلام السید نے سیاسی اتحادیوں اور دیگر امیدواروں کی مالی معاونت کے لیے ’حبیبی پی اے سی‘ کے نام سے سیاسی کمیٹی قائم کرلی ہے، جس کا اندراج وفاقی الیکشن کمیشن میں کرایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی کمیٹی انتخابی مہم سے الگ کام کرے گی۔ عربی زبان کے لفظ ’حبیبی‘ کے معنی میرے عزیز یا میرے محبوب کے ہیں۔ السید نے انتخابی مہم کے دوران اور کامیابی کے خطاب میں بھی یہ لفظ استعمال کیا تھا۔

امریکی ادارے ’اوپن سیکرٹس‘ کے مطابق سیاست دان ایسی لیڈرشپ کمیٹیوں کے ذریعے دیگر امیدواروں، ارکان اور سیاسی جماعتوں کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں، جس سے انہیں اپنا سیاسی اثرورسوخ بڑھانے اور جماعتی قیادت یا اہم پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی کے لیے حمایت حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button