latest newsPakistan

پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی راہ ہموار، 6 کمپنیوں کی رجسٹریشن

اسلام آباد (افضل باجوہ) پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کے لیے پیش رفت ہوئی ہے اور اب تک ملکی و غیر ملکی 6 کمپنیوں نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹریشن کرا لی ہے، تاہم سیکیورٹی کلیئرنس اور قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کے باعث سروسز کا آغاز تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی) کے قیام کے بعد 4 نئی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے، تاہم متعلقہ سیکیورٹی اور قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد ہی سروسز کا باقاعدہ آغاز ممکن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button