latest newsPolitics

این اے 77 اور پی پی 203 میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے، پولنگ انتظامات مکمل

گوجرانوالہ اور ساہیوال کے حلقوں این اے 77 اور پی پی 203 میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے۔ الیکشن کے لیے پولنگ کا سامان متعلقہ مراکز تک پہنچانے اور سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

این اے 77 گوجرانوالہ کی نشست مسلم لیگ (ن) کے محمود بشیر ورک، جبکہ پی پی 203 ساہیوال کی نشست مسلم لیگ (ن) کے حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

دوسری جانب این اے 77 میں انتخابی مہم میں شرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انہیں آج صبح 11 بجے وضاحت کے لیے طلب کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button