latest newsPolitics
حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ 10 نومبر کو ہوگا، لیاقت بلوچ

لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر ان سے رابطہ کیا ہے، جس کے دوران مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی سب کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا آخری دور 10 نومبر کو ہوگا۔ اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی میزبانی میں وزارت خارجہ کی عمارت میں منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی سب کمیٹی کا اجلاس ہوچکا ہے، جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی بھی اپنا اجلاس مکمل کرچکی ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ اب حکومت کو چاہیے کہ پیٹرولیم لیوی میں کمی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔



