latest newsWorld

پولینڈ میں کار سے فائرنگ، 6 افراد ہلاک، 15 زخمی، حملہ آور گرفتار

کراکوف: جنوبی پولینڈ کے شہر کراکوف کے مرکزی چوک میں ایک کار سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد مشتبہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جو حملہ آور کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور نے فوجی طرز کے کپڑے پہن رکھے تھے اور اس کے پاس فوجی طرز کے ہتھیار موجود تھے۔ گرفتار ملزم کی عمر 24 سال اور وہ پولش شہری ہے۔ اس کی گاڑی سے متعدد ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مقامی پولیس کو دوپہر تقریباً 3 بجے اطلاعات موصول ہوئیں کہ ایک شخص کار سے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر رہا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button