latest newsPolitics
سیاسی تناؤ ختم ہونا چاہیے، ارکان اور کارکنوں کو اٹھانے کا سلسلہ بند کیا جائے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی ہے، جس میں عمران خان کی صحت اور مقدمات سے متعلق کچھ ہدایات ملی ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، جس پر پوری قوم کو تشویش ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارکان اسمبلی، کارکنوں اور حامیوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ بند کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے اور ان کے علاج کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے، جبکہ ان کی بہنوں کو فوری رہا کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے 18 اگست کے عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی درخواست کی۔



