latest newsPakistan

اے جی ایم ٹریفک ریلوے کا لاہور اسٹیشن کا دورہ، قراقرم ایکسپریس میں مسافر سہولیات کا جائزہ

لاہور(عمران اسلم) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایات پر ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک پاکستان ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور نجی شراکت داری کے تحت چلنے والی قراقرم ایکسپریس میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ٹرین کی وقت کی پابندی، کوچز کی حالت، صفائی ستھرائی اور سروس کے معیار کا جائزہ لیا، جبکہ مسافروں سے ملاقات کرکے ان کی آراء بھی معلوم کیں۔ انہوں نے اسٹیشن کے ویٹنگ ایریاز اور دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے کے وژن کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے گا اور مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی سی او پی ایس ٹائم ٹیبل امتیاز فاروق، ڈی سی او عبداللہ ارشد، ڈی ٹی او محسن نصراللہ ڈھلوں اور اسٹاف آفیسر عدنان مروت سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button