latest newsPakistan

محسن نصراللہ ڈھلوں نے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر لاہور کا چارج سنبھال لیا

لاہور(عمران اسلم )محسن نصراللہ ڈھلوں نے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر پاکستان ریلوے لاہور کا چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔

محکمہ ریلوے کے مطابق محسن نصراللہ ڈھلوں کمرشل اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل بھی لاہور ڈویژن میں ٹرانسپورٹیشن آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جس کے باعث وہ ڈویژن کے آپریشنل معاملات اور ٹرانسپورٹیشن نظام سے بخوبی واقف ہیں۔

اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ، ڈپٹی ڈی ایس آپریشنز حمدان نذیر، ڈپٹی ڈی ایس انفراسٹرکچر قاضی جواد احمد اور دیگر ڈویژنل و اسسٹنٹ افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button