latest newsPakistan
اسیر سیاسی کارکن صنم جاوید نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور(عمران اسلم) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے شوہر سے خلع لینے کے لیے فیملی کورٹ لاہور میں دعویٰ دائر کر دیا۔
صنم جاوید نے وکیل بیرسٹر خدیجہ صدیقی کے توسط سے خلع کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے 25 نومبر کو ان کے شوہر عتیق ریاض کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
صنم جاوید 9 مئی کے مقدمے میں سزا کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔



