latest newsPakistan

ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ریکوری روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع، اٹارنی جنرل طلب

لاہور(خان حسن) لاہور ہائیکورٹ نے ورکرز ویلفیئر فنڈ کی رقم صوبے کو منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فنڈز کی ریکوری روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

جسٹس شیریں عمران نے نجی کمپنی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وکیل مصطفیٰ کمال، راشد علی اور دیگر نے دلائل دیے۔ عدالت نے مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

درخواست گزار کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ نئے قانون کے تحت صوبے اب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی رقم وصول کرنے کے مجاز نہیں رہے اور یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے پاس زیر التوا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت فنڈ کی رقم وصول کرکے صوبوں میں تقسیم کر رہی ہے، جبکہ وفاق اور صوبے کے درمیان اس رقم کی ملکیت اور وصولی کے معاملے پر اختلاف پایا جاتا ہے۔

وکلا نے مزید مؤقف اپنایا کہ صنعت کاروں سے ورکرز ویلفیئر فنڈ کے نام پر غیر قانونی طور پر دوہرا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت صوبائی حکومت کی جانب سے ورکرز ویلفیئر فنڈ کی وصولی کا اقدام کالعدم قرار دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button