entertanmentlatest news

فرح خان کی نئی نسل کے اداکاروں پر تنقید، بالی ووڈ میں سپر اسٹارز کا دور ختم ہونے کا خدشہ

بالی ووڈ کی معروف فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان نے نئی نسل کے اداکاروں میں خود اعتمادی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی کمی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان، سلمان خان، امیتابھ بچن، عامر خان اور اکشے کمار بالی ووڈ کے آخری سپر اسٹارز ثابت ہو سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور کے نئے اداکار فلم کی ہدایت کاری، کوریوگرافی، موسیقی اور کاسٹنگ جیسے معاملات میں غیر ضروری مداخلت کرتے ہیں، یہاں تک کہ بعض اداکار سیٹ پر آنے سے پہلے اپنے مکالمے بھی یاد نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس شاہ رخ خان، سلمان خان، امیتابھ بچن اور اکشے کمار جیسے سینئر اداکار ہدایت کار کی صلاحیتوں اور فیصلوں پر اعتماد کرتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے فلم ’میں ہوں ناں‘ میں سشمیتا سین اور ’اوم شانتی اوم‘ میں دیپیکا پڈوکون کی کاسٹنگ کے معاملے میں بھی ہدایت کار کی پسند پر بھروسا کیا اور کوئی اعتراض نہیں کیا۔

فرح خان کے مطابق پرانے سپر اسٹارز آج بھی اپنی پہلی فلم جیسی محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں۔ سلمان خان نے کبھی اتوار کو شوٹنگ کرنے سے انکار نہیں کیا اور نہ ہی کام سے چھٹی مانگی۔

انہوں نے نئے اداکاروں کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیٹ پر پہنچ کر اسکرپٹ اور مناظر میں تبدیلیوں کے مطالبات کرتے ہیں، جب کہ ان کی زیادہ توجہ میگزین کے سرورق اور ایوارڈ تقریبات پر ہوتی ہے۔ ان کے بقول، نئی نسل کے کئی اداکاروں کے کریڈٹ پر معیاری فلمیں بھی موجود نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button