entertanmentlatest news

دلیر مہندی کے لائیو گانے کے دعوے پر بیٹے گوردیپ مہندی کا ابھیجیت بھٹاچاریہ کو جواب

بالی ووڈ گلوکار دلیر مہندی کے صاحبزادے گوردیپ مہندی نے لپ سنکنگ کے معاملے پر گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک لیجنڈ فنکار کی توہین کی ہے۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک ثقافتی پروگرام کے دوران ریاستی وزیر نے دلیر مہندی پر 35 لاکھ روپے معاوضہ لینے کے باوجود بدحواسی اور لائیو گانا نہ گانے کا الزام لگاتے ہوئے ان کی پرفارمنس رکوا دی تھی۔

اس واقعے کے بعد ابھیجیت بھٹاچاریہ نے چھتیس گڑھ میں ایک شو کے دوران لپ سنکنگ کے رجحان اور دلیر مہندی پر نام لیے بغیر تنقید کی تھی اور ریاستی وزیر کے مؤقف کی حمایت کی تھی۔

اس پر گوردیپ مہندی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ابھیجیت کے بیان کو سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض فنکار چند ویوز حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔ انہیں ابھیجیت سے ایسے رویے کی توقع نہیں تھی۔

گوردیپ مہندی نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد لائیو گانا ہی گا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان کے اچھے اور برے دن آتے ہیں، اس لیے کسی فنکار کے بارے میں بات کرتے ہوئے لحاظ کرنا چاہیے۔ انہوں نے شواہد کے ساتھ ابھیجیت کی غلط فہمی دور کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button