crimelatest newsWorld

متحدہ عرب امارات میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 20 مشتبہ افراد گرفتار

متحدہ عرب امارات کے حکام نے مختلف ممالک سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کا تعلق خلیجی، عرب، افریقی اور ایشیائی ممالک سے بتایا گیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ایک بین الاقوامی جرائم پیشہ نیٹ ورک راس الخیمہ کے سرحدی علاقے کے ذریعے بڑی مقدار میں منشیات متحدہ عرب امارات لانے اور ملک کے مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

یہ کارروائی نیشنل اینٹی نارکوٹکس ایجنسی نے راس الخیمہ پولیس، عراق کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نارکوٹکس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹینسز اور وفاقی پبلک پراسیکیوشن کے تعاون سے کی۔

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور عراق کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے نتیجے میں نیٹ ورک کے منصوبے کا پتا چلا۔ اس کے بعد مشترکہ سکیورٹی آپریشن کے دوران بعض ملزمان کو منشیات سمیت اسمگلنگ کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر کو ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔

نیشنل اینٹی نارکوٹکس ایجنسی نے کہا ہے کہ کارروائی سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ ادارے نے سرحد پار جرائم کی روک تھام کے لیے علاقائی تعاون اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایسی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button