latest newsPakistan
خطے کے بحرانوں کی بڑی وجہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ کوششیں ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ مارشل آئی لینڈ میں رجسٹرڈ ایل این جی بردار جہاز پر جمعے کو خلیج فارس کے بین الاقوامی پانیوں میں حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں معمولی آگ لگ گئی۔
ترجمان کے مطابق جہاز کراچی آ رہا تھا، تاہم حملے کے بعد اسے بحفاظت واپس قطر پہنچا دیا گیا۔ جہاز پر پاکستانی عملے سمیت سوار تمام 25 افراد محفوظ رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعے کی مزید تفصیلات معلوم کرنے کے لیے متعلقہ پاکستانی حکام فریقین سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں جاری بحرانوں کی بڑی وجہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ کوششیں ہیں۔



