latest newsWorld

ایران اور امریکا جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے قریب، تہران جوہری پروگرام پر نئی تجاویز پر بات چیت کے لیے تیار

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں اہم پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق بعض ایسے امور پر بھی بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے جو پہلے مذاکراتی ایجنڈے میں شامل نہیں تھے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات سے باخبر ایک سفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق قطر کی پیش کردہ تجاویز کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر ایران کی جانب سے کسی بھی قسم کی رعایت مذاکرات میں بڑی پیشرفت کا سبب بن سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں امیر قطر سے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی ہے۔ اسے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی کوششوں کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر طویل عرصے سے مؤقف اختیار کرتے آئے ہیں کہ جنگ کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

بلومبرگ کے مطابق ایران کی جانب سے جوہری سرگرمیوں میں مزید شفافیت کی یقین دہانی امن عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button