latest newsWorld

ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکتا تو اسرائیل اور مشرق وسطیٰ آج موجود نہ ہوتے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے نہ روکتے تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ موجود نہ ہوتا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ کوئی اس حقیقت کا اعتراف نہیں کرنا چاہتا، تاہم سب جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ دنوں اعتراف کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کی غیر مقبولیت اور اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے نے رواں ہفتے ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی تسلیم کیا تھا کہ ان کے خیال میں ریپبلکن پارٹی کی انتخابی ناکامی کی ایک بڑی وجہ ایران کے ساتھ جنگ تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button