latest newssci&tech

واٹس ایپ کا نیا فیچر، چیٹ کھولے بغیر میسجز پڑھنا ممکن ہوگا

واٹس ایپ کا نیا فیچر، چیٹ کھولے بغیر میسجز پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی ظاہر نہیں ہوگا

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے ذریعے وہ کسی چیٹ کو کھولے بغیر ہی اس کے حالیہ پیغامات پڑھ سکیں گے اور بھیجنے والے کو بلیو ٹِک بھی نظر نہیں آئے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں اس فیچر کی آزمائش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی ہوم اسکرین پر کسی چیٹ کو کچھ دیر تک دبانے سے ایک خصوصی مینیو ظاہر ہوگا، جس میں روایتی آپشنز کے علاوہ پریویو کارڈ بھی شامل ہوگا۔ اس کارڈ کے ذریعے صارف منتخب چیٹ کے حالیہ پیغامات دیکھ سکے گا۔

نئے مینیو میں چیٹس کو منظم کرنے کے لیے متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں اَن ریڈ، پن چیٹ، آرکائیو، چیٹ لاک، کسی فہرست میں شامل کرنا، چیٹ انفارمیشن دیکھنا اور ہوم اسکرین شارٹ کٹ بنانا شامل ہیں۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ چیٹ پریویو میں پیغامات پڑھنے سے بھیجنے والے کو بلیو ٹِک نظر نہیں آئے گا اور پیغام بھی اَن ریڈ ہی رہے گا۔ بلیو ٹِک اسی وقت ظاہر ہوگا جب صارف باقاعدہ طور پر متعلقہ چیٹ کھولے گا۔

واضح رہے کہ یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے اور تمام صارفین کے لیے اس کی باضابطہ دستیابی کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button