latest newsPakistan
یومِ اقبال پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیر 9 نومبر کو یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر کو شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے سلسلے میں تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔




