Businesslatest news

امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد تک کمی

عالمی منڈی میں بدھ کے روز خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سرمایہ کار ایران کے خلاف جاری امریکی و اسرائیلی جنگ کے حوالے سے واشنگٹن کے آئندہ اقدامات کے منتظر ہیں۔

عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 9.27 ڈالر یعنی 8.9 فیصد کمی کے بعد 94.29 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو 4 ستمبر کے بعد کم ترین سطح ہے۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 7.44 ڈالر یعنی 7.8 فیصد کمی سے 88.54 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، جس سے سیاسی غیر یقینی صورتحال میں کمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی توقع ظاہر کی گئی۔ تاہم مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے پر ممکنہ سخت ضوابط کے خدشات کے باعث ڈیٹا سینٹرز سے وابستہ کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ ان کی جماعت کی انتخابی شکست کی ایک وجہ بنی۔ دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ امریکہ کی دشمنانہ پالیسی کا انحصار اس بات پر نہیں کہ وہاں اقتدار میں کون سی جماعت ہے۔

انتخابات کے نتائج کے بعد دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی کمپنیوں نارتھروپ گرومن، آر ٹی ایکس اور لاک ہیڈ مارٹن کے حصص بھی نمایاں طور پر گر گئے، کیونکہ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ 1.5 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری اب کانگریس میں مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔

توانائی کے شعبے کے تجزیہ کار کارل لیری کے مطابق انتخابات کے نتائج نے ایران کے معاملے پر جنگ کے تسلسل کے حوالے سے شکوک پیدا کیے ہیں، تاہم ان کے نزدیک جنگ کے خاتمے کے بجائے اس میں مزید شدت آنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button