پنجاب میں منہ کھر ویکسین پلانٹ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط


اس سلسلے میں لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت ویکسین پلانٹ کے قیام کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ (TASA) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔
معاہدے پر محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب، پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور آر ایس ایم (RSM) گروپ کے نمائندوں نے دستخط کیے۔

تقریب میں سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین اور پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر حکام نے کہا کہ جدید منہ کھر ویکسین پلانٹ کا قیام پنجاب میں لائیوسٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس منصوبے سے مویشیوں میں بیماریوں کی روک تھام، مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری اور بالخصوص دیہی علاقوں میں مویشی پال حضرات کو فائدہ پہنچے گا۔



