latest newsPakistan

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت اور فیصلے

رپورٹ: مبشرحسن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او کی یقین دہا نی کے بعدایس ایچ او تھانہ فیروز والا رانا سرور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ، عدالت ےن ریمارکس دیئے کہااگر ایک جواب درست جمع نہیں کراسکتے تو باقی کیا کام کرتے ہوں گے ؟ایس ایچ او رانا سرور کو تنبیہہ کررہے ہیں آئندہ سخت کارروائی ہوگی، ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے موقف اپنایا آئندہ جواب چیک کرکے عدالت بھجوائیں گے ،مستقبل میں درخواست گزار کو ہراساں کرنے کا ایشو نہیں ہوگا، سید ظہیر حسین شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا تھانہ فیروز والا پولیس درخواست گزار کو ہراساں کررہی ہے ،عدالت نے فیروز والا پولیس کو ہراساں نہ کرنے کا 2024 میں حکم جاری کیا ،عدالتی حکم کے باوجود ایس ایچ او فیروز والا ہراساں کررہا ہے ،عدالت ایس ایچ او فیروز والا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد ظفر نےکالعدم جماعت تحریک لبیک کے رہنما حافظ سعد رضوی اور انس رضوی کی بازیابی کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ایف ائی اے کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہویے سماعت ملتوی کردی، وکیل پنجاب حکومت نے عدالت میں داخل رپورٹ میں موقف اپنایا کہ سعد رضوی اور انس رضوی کے خلاف 54 مقدمات درج ہیں ، سعد رضوی 4 مقدمات اور انس رضوی 5 مقدمات میں اشتہاری ہیں، اے ٹی سی عدالت کے حکم پر دونوں بھائیوں کے خلاف اشتہارات دیئے جاچکے ہیں، پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں بھائیوں کو کسی مقدمہ میں گرفتار نہین کیا، وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ دونوں بھائیوں کو نامعلوم افراد نے اٹھایا، معلوم نہیں کہ وہ دونوں کہاں اور کس حالت میں ہیں، استدعا ہے کہ عدالت دونوں راہنماؤں کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔

لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے علیمہ خان،عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی میں توسیع کے خلاف درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی ،عدالت نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر ڈی سی لاہور کو طلب کر رکھا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ ، جاتی عمرہ میں وفاقی حکومت کی دس کنال اراضی پر قبضے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے قبضہ واگزار کروا کر زمین بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا ،جسٹس چوہدری محمد اقبال نے فل بورڈ آف ریونیو کا زمین کی ملکیت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نوٹس جاری کر د یئے، درخواست گزار کے وکیل ملک راحیل نے موقف اپنایا کہ بورڈ آف ریونیو نے دس کنال اراضی 1964 میں ہمارے نام منتقل کی، سابق ایم پی اے اختر حسین بادشاہ نے ملی بھگت سے 1994 میں اپنے نام الاٹمنٹ کروا لی،سابق ایم پی اے نے اراضی پر قبضہ کر کے تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے،پانچ دسمبر 2013 کو چیف سیٹلمنٹ کمشنر نے تمام الاٹمنٹ خارج کر دی تھیں،عدالت نے بھی 24 دسمبر 2021 نے تمام اراضی کو بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا تھا،استدعا ہے کہ عدالت سرکاری زمین پر قبضہ کر کے تعمیراتی کام رکوانے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس محمد جواد ظفر نے قرار دیا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 30 کےتحت بااختیار مجسٹریٹ ہر ایسےجرم کاٹرائل کر سکتا ہےجس کی سزا موت نہ ہو، چاہے شیڈول II کے آٹھویں کالم میں اسے کورٹ آف سیشن کے زیرِ سماعت ظاہر کیا گیا ہو، تحریری فیصلے میں
عدالت نے احمد سعید اختر کی درخواست خارج کر تے ہوئے قرار دیا کہ ٹرائل کے دوران چارج میں اضافے سے مجسٹریٹ کا اختیار ختم نہیں ہوتا، درخواست گزار نے نجی شکایت میں چارج کے اندر دفعہ 498اے تعزیراتِ پاکستان کے اضافے کے بعد مقدمہ سیشن کورٹ بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا، جسے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج نے مسترد کر دیا تھا،عدالت نے قرار دیا کہ دفعہ 30 کی شق دفعات 28 اور 29 پر غالب ہے، اس لیے آٹھواں کالم ایسے مجسٹریٹ کے اختیارِ سماعت کا پیمانہ نہیں رہتا،سزائے موت والے جرائم اور وہ جرائم جنہیں کوئی خصوصی قانون مثلاً انسدادِ دہشت گردی ایکٹ مخصوص عدالت کے لیے رکھے، اس دائرے سے باہر ہیں،فیصلے کے مطابق سماعت کا اختیار اور سزا کا اختیار الگ ہیں۔ دفعہ 32 کے تحت ایسا مجسٹریٹ سات سال سے زائد قید نہیں دے سکتا، مگر یہ حد ٹرائل کا اختیار ختم نہیں کرتی۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی ضیا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے1290 گرام چرس برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم محمد ندیم کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ،ملزم کے وکیل خرم شہزاد بلوچ نے موقف اپنایا کہ منشیات برآمدگی کے وقت موقع پر موجود کسی شہری کو گواہ نہیں بنایا گیا،
استدعا ہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم د یا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ،مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے درخواست دائر،وکیل احمد عبدللہ ڈوگر نے موقف اپنایا مانگا منڈی کے شہری پاسپورٹ بنوانے کے لیے لاہور کے دور دراز دفاتر جانے پر مجبور ہیں، مزدوروں، طلبہ، تاجروں اور بیرون ملک جانے کے خواہش مند شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس کا قیام عوامی ضرورت ہے، پاسپورٹس ایکٹ 1974 اور پاسپورٹ رولز 2022 کے تحت مانگا منڈی کے شہریوں کیلئے پاسپورٹ سہولیات فراہم کی جائیں، 7 مئی 2026 کو بھی پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے متعلقہ حکام کو درخواست دی تھی، جس پر عمل نہیں ہوا، استدعا ہے کہ مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس قائم کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button