latest newsPoliticsWorld

امریکی عوام نے جنگ مسترد کر دی، فیصلہ ضمیر کی آواز پر کیا: باقر قالیباف

تہران(ہم شہری)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے کر اسے واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی عوام نے اپنے ضمیر کی آواز سنی اور جنگ کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیا، ایران بھی امریکی عوام کے اس پیغام کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت اگر بلیک میل کرنے والوں کے مفادات کے لیے کام کرے گی تو اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک امیدواروں کو ریپبلکنز پر برتری حاصل ہے، جبکہ سینیٹ کے نتائج میں بھی ڈیموکریٹس کی کامیابی رپورٹ ہوئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ ریپبلکنز کی انتخابی ناکامی کی ایک وجہ بنی۔ انہوں نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی، تاہم واضح کیا کہ وہ اپنے نزدیک ناقابل قبول اقدامات کو صدارتی ویٹو کے ذریعے روکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button